وقت کی ضرورت ہے کہ بزنس کمیونٹی کو ریلیف دیا جائے ، ایف پی سی سی آئی
ایف پی سی سی آئی کی بنوں میں آپریشن کے نام پر بزنس کمیونٹی کی دکانات مسماری کی شدید مذمت
اسلام آباد(ویب نیوز )
محمد زاہد شاہ نائب صدر، مرزا عبدالرحمن کوآرڈینیٹر کیپٹل آفس، سرتاج احمد خان کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا آفس نے بنوں میں تاجر وں کے خلاف کی جانے والی آپریشن پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کو بنوں کے بزنس کمیونٹی کا معاشی قتل قرارد دے دیا، حکومت اور انتظامیہ بزنس کمیونٹی کے سرپرست بن کرتعاون کریں نہ کہ ان کے روزگار چھین کر دکانات کی مسماری کی جائے، اس اقدام کی فیڈریشن آف پاکستان شدید الفاظ میںمذمت اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پرنام نہاد آپریشن کے نام پر جن کے دکانات مسمار ہوگئے ہے ان کو معاوضہ دیا جائے اور چیمبرآفس کو فوری طورپر کھولاجائے، وقت کی ضرورت ہے کہ حکومت انتظامیہ بزنس کمیونٹی کی سرپرستی کرے لیکن سرپرستی کرنے کی بجائے الٹاگنگابہنے لگی ، ایک طرف وزیراعظم پاکستان روزگار کے نوید سنارہے ہیں دوسری جانب بنوں کی انتظامیہ لوگوں سے روزگار چھین کر ان کے دکانات مسمار کررہی ہیں۔انہوںنے بنوں کے تاجر برادری کے ساتھ حکومت کی طرف کی جانے والی ناروا سلوک، بغیر نوٹس کے دکانات کی مسماری اور چیمبرکے آفس کو تالے لگانے کی پرزورا لفاظ میں مذمت کی ہیں۔ انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ کوویڈ19 میں ملک بھر اور خاص کرخیبرپختونخوا کے پسماندہ علاقوں کے تاجر برادری نے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور اس تعاون کا صلہ حکومت نے بزنس کمیونٹی کے دکانات کی مسماری اور چیمبرآ فس کو تالے لگانے کی صورت میں دیا جو قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پر بنوں کے بزنس کمیونٹی کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے ، بنوں کے بزنس کمیونٹی کے مالی مدد کے ساتھ دکانات کی ازسرنوع تعمیر اور چیمبر کے آفس کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیاہے۔ انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میںکہاکہ کوویڈ19کی وجہ سے پہلے تاجر مالی مشکلات کا سامنا کررہاہے، دوسری جانب انتظامیہ نے دکانات مسمار کرکے ان کو خودکشی پر مجبورکردیا ایسے غیرقانونی اقدامات فور ی طور پر بند ہونا چاہئے۔
—