کراچی (ویب ڈیسک)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس کے اضافے سے 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ 64ارب روپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم 81کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کاروباری تیزی کے سبب58فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوٹیلی کام ،بینکنگ ،پیٹرولیم،اسٹیل ،آئل اینڈ گیس ،توانائی اور فوڈز سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کاروباری سرگرمیاں بلندی کی جانب گامزن رہیں اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 335.54پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 46790.75پوائنٹس سے بڑھ کر 47126.29پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 162پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19137.48پوائنٹس سے بڑھ کر 19299.48پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31463.37پوائنٹس سے بڑھ کر 31703.75پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کی بدولت مارکیٹ کے سرمائے میں64ارب56کروڑ33لاکھ98ہزار149روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم80کھرب66ارب 69کروڑ71لاکھ 79ہزار498روپے سے بڑھ کر 81کھرب31ارب 26کروڑ5لاکھ 77ہزار647روپے ہو گیا ۔جمعہ کو مارکیٹ میں 22ارب روپے مالیت کے 95کروڑ98لاکھ 86ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 42کروڑ روپے مالیت کے 2ارب22کروڑحصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 414کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 239کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،160میں کمی اور 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام  38کروڑ13لاکھ ،سلک بینک لمیٹڈ 5کروڑ63لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 3کروڑ87لاکھ ،ہم نیٹ ورک 3کروڑ52لاکھ اور نیمائر ریسائنس 2کروڑ19لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔کاروبار میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں 374.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 15990.00روپے ہو گئی اسی طرح 167.30روپے کے اضافے سے اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر 2398.30روپے ہو گئی جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں 50.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 9300.00روپے ہو گئی اسی طرح 45.00روپے کی کمی سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت گھٹ کر 2805.00روپے پر آ گئی ۔