مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک)

یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں کئی مقامات پر فلسطینی شہریوں پر قاتلانہ حملے کیے۔ اسرائیلی فوج کی موجودگی اور اس کی سرپرستی میں ہونے والے یہ حملے منظم دہشت گردی ہے۔ یہودی آباد کاروں نے جنوبی نابلس میں بیتا کے مقام پر فلسطینی شہریوں پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ جنوبی نابلس میں بیتا کے مقام پر فلسطینی شہریوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان جبل صبیح کی چوٹی پر جھڑپیں ہوئیں۔بیتا اور اطراف کی بستیوں سے فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے جلوس نکالے اور مظاہرے کیے۔