لاہور (ویب ڈیسک)
اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا ،بلوچستان میں 10 ویں اور 12 ویں کی کلاسز کا آغاز ہو گیا۔ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق 50 فیصد طلبا کو بلایا گیا، کورونا کے باعث معطل ہونے والا تعلیمی سلسلہ بحال ہونے لگا،پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا میں 10 ویں اور 12 ویں کی کلاسز کا آغاز ہو گیا۔ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرایا گیا ۔کوئٹہ کے تمام سرکاری ونجی سکولز ،کالجز اور ٹیکنیکل تعلیمی ادارے بھی کھول دیئے گئے ، سکولوں میں ایس او پیز پرمکمل عمل درآمد یقینی بنا نے کی ہدایت کی گئی۔ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق 50 فیصد طلبا کو بلایا گیا ۔ پہلی سے آٹھویں تک کلاسز 7 جون سے شروع ہوں گی۔