وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی بورڈ آف گورنرز کا دوسرا اجلاس
اجلاس میں اتھارٹی کو متحرک ادارہ بنانے خصوصاً ٹیکنالوجی ٹرانسفر، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے فروغ، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے، نوجوانوں کے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے اور آئی ٹی کے شعبے میں ملکی برآمدا ت میں اضافے کےلئے حوالے سے متحرک اور فعال ادارہ بنانے کے حوالے سے پیش رفت پیش کی گئی۔
آسلام آباد (ویب نیوز )
وزیرِ اعظم کو اسلام آباد اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام کے حوالے سے پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ معروف آئی ٹی کمپنیوں جن میں ہواوے، سام سنگ وغیرہ شامل ہیں کی جانب سے اس زون میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی دلچسپی اور عزم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اجلاس کو ملک کی رورل سیکٹرز میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام، نوجوانوں کو تکنیکی اور پروفیشل ٹریننگ دینے کے حوالے سے مجوزہ انسٹیٹیوٹ، نوجوانوں کی صلاحیتیوں میں اضافے کے حوالے سے تربیت اور نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی تفصیلی بریفنگ
وزیرِ اعظم نے اتھارٹی کی جانب سے کی جانے والی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں ٹیکنالوجی کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو منافع بخش کاروباری سرگرمیوں کے لئے ہر ممکنہ سہولت دی جائے گی۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اسلام آباد اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔