پاکستان میں براڈ بینڈ اور کنکٹویٹی معاشی ترقی کا انجن بن رہے ہیں،فیس بک، آئیسپاک، ٹی آئی پی  کی جانب سے  انکلوسز ڈیجیٹل اکانومی کے لئے اربن کنکٹویٹی سلوشنز کے عنوان سے ویبنار

  • فیس بک اور اسکے شراکت داروں نے جامع انداز سے ڈیجیٹل اکانومی کے لئے شہری کنکٹویٹی کی سہولیات انڈسٹری سے ملا دیں

اسلام آباد، (ویب نیوز )۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں براڈ بینڈ اور کنکٹویٹی معاشی ترقی کا انجن بن رہے ہیں۔ یہ اہم پہلو فیس بک، انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (آئیسپاک) اور ٹیلی کام انفرا پروجیکٹ (ٹی آئی پی)  کے زیر اہتمام منعقدہ ویبنار بعنوان انکلوسز ڈیجیٹل اکانومی کے لئے اربن کنکٹویٹی سلوشنز میں سامنے آیا۔ اس پروگرام میں انڈسٹری کے ملکی و بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی۔ اس پروگرام کے دوران شرکاء نے ملک کے شہری علاقوں میں تیز رفتار کنکٹویٹی کی فراہمی بشمول فیس بک کی جانب سے خطے میںفائبر کے نظام میں بہتری لانے کے لئے سرمایہ کاری سے متعلق مواقع اور چیلنجز پر اظہار خیال کیا۔

اس ویبنار میں کنکٹویٹی کے پالیسی اہداف کے چیلنجز، تیزرفتار فائبر براڈ بینڈ نیٹ ورک تعمیر کرنے کی اہمیت اور اسکی موجودگی، اور ایشیائی ریجن سے حاصل اسباق کے ساتھ شہری علاقوں میں جدت انگیز طریقوں سے انٹرنیٹ کنکٹویٹی اور ٹیکنالوجی سہولیات کو قبول کرنے کے مواقع شامل ہیں۔ اس ویبنار کے پینل شرکاء میں جاز، ٹیلی نار پاکستان، پی ٹی سی ایل، نیا ٹیل، جی ایس ایم اے، عالمی بینک، ٹیل کام یونیورسٹی انڈونیشیا، ٹیلی کام انفرا پروجیکٹ اور ورلڈ لنک نیپال کے نمائندے شامل تھے۔

اپنے اہم خطاب میں انٹرنیشنل آئی سی ٹی کنسلٹنٹ پرویز اختر نے کہا، "کنکٹویٹی پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کی راہ ہموار کررہی ہے۔ کم لاگت، تیزرفتار اور قابل بھروسہ ڈیجیٹل کنکٹویٹی ایک ضرورت ہے۔ فائبر براڈ بینڈ کی سہولیات اہمیت اختیار کریں گی اور ہم فیس بک کی اس معانت پر مشکور ہیں جس کی جانب سے توسیع کی گئی ہے۔ آج آئیڈیاز کا تبادلہ ہوا اور ان آئیڈیاز کی بدولت چھوٹے شہروں میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر فراہم کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے ذریعے مزید جامع انداز سے کنکٹویٹی کو ایک قدم مزید آگے لیکر جایا جائے گا۔ ”

اس موقع پر فیس بک کے نیٹ ورک انویسٹمنٹس۔ ایمرجنگ مارکیٹس کے ڈائریکٹر ایلکس ایمی نے کہا، "آج ماہرین کی مہارت کے ساتھ آئیڈیاز کے تبادلے کا سننا خوش آئند ہے۔ تیزرفتار اور قابل بھروسہ انٹرنیٹ کنکٹویٹی کی رسائی چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی ترقی کے لئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے جس میں عوامی خدمات کی مساوی انداز سے رسائییقینی بنانے اور اسمارٹ سٹیز کی تعمیر کے لئے بنیادی ضرورت ہے۔ نئے اور موجودہ نیٹ ورک میں گنجائش کی طلب پوری کرنے بالخصوص شہری علاقوں میں جدت انگیز کاروباری ماڈلز اور ٹیکنالوجی سہولیات کی نشاندہی کرنے اور انہیں قبول کرنے کی ضرورت ہوگی۔ یہ خاص طور پر انتہائی اہم ہے کہ اگر پاکستان کو اپنی جامع اور پائیدار علم کی بنیاد پر معیشت کے اپنے ڈیجیٹل ویژن کی تکمیل کرنی ہے۔”

اختتامی کلمات میں انٹرنیٹ سروسز پروائیڈرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (آئی ایس پی اے کے) کے بانی، وہاج سراج نے کہا، "عالمی وبا کے موقع پر طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرح براڈ بینڈ آپریٹرز نے بھی فرنٹ لائن پر جاکر لوگوں کے رابطے قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ صارفین کی انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار سے متعلق توقعات بہت زیادہ بلند ہوچکی ہیں اور آپریٹرز کو انکی توقعات پر پورا اترنے اور اس سے بھی بہتر کارکردگی کے لئے جدت انگیز حل کے ساتھ سامنے آنا پڑتا ہے۔ انٹرنیٹ کی دستیابی اور ہر طرح کے لوگوں کی شمولیت نے پاکستان میں جدت اور روزگار کے نئے مواقع کھول دیئے ہیں اور اس جذبے کو مستحکم رکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ وقت ہے کہ آپریٹر تیزرفتاری سے جدت اختیار کریں، تیزرفتاری سے کوریج بڑھائیں اور تیزرفتاری سے اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں تاکہ ڈیجیٹل کنکٹویٹی آسان، کم لاگت کی حامل اور قابل بھروسہ ہو۔ ہم پرامید ہیں کہ آج ان آئیڈیاز کے تبادلے سے مستحکم پاکستان کی تعمیر کی جانب یقینی طور پر عملی قدم اٹھایا جائے گا۔”

فیس بک کی جانب سے تفویض کردہ اور دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے زیر اہتمام سالانہ تحقیقات عنوان "انکلوسو انٹرنیٹ انڈیکس 2021 "کی گئیں جس میںیہ بات سامنے آئی کہ انڈیکس میں مجموعی طور پر پاکستان آخری چوتھائی درجے پر موجود ہے اور ایشیا خطے میں آخری سے پہلے والا درجہ ہے۔ حالیہ سالوں میں انٹرنیٹ سروسز کی رسائی میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود استعمال کے ساتھ نمایاں چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ صرف ایک تہائی گھرانوں میں ہی انٹرنیٹ کنکٹویٹی ہے۔

فیس بک کی کنکٹویٹی سمینار سیریز لوگوں کو مزید تقویت دے کر مقامی آبادی میں اسکے مشن کی معاونت کرتی ہے اور دنیا میں ایک دوسرے کو قریب لاتی ہے۔ فیس بک نے ڈیجیٹل تقسیم کے خاتمہ پر توجہ مرکوز رکھی ہے جس میں مقامی آئی سی ٹی ایکو سسٹم کے ساتھ گہرے اشتراک شامل ہیں تاکہ دستیابی، کم قیمت اور مطابقت کے تین بڑے چیلنجز حل ہوسکیں۔ دنیا بھر میں اکھٹے سینکڑوں پارٹنرز کے ساتھ فیس بک ہمیشہ سے تیزرفتار، قابل بھروسہ انٹرنیٹ ان لوگوں کو پیش کرنے کے لئے نئے راستے تلاش کررہا ہے اور وہ پاکستان میں کنکٹویٹی کے موقع پر مزید سمینارزکے انعقاد کے لئے مواقع کی تلاش جاری رکھے گا۔