مقبوضہ بیت المقدس  (ویب ڈیسک)

صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت کئی یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی،مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام پر اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا گیا، یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔