مسئلہ حل کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہو گا،کمپنی

سڈنی (ویب ڈیسک)

گوشت فراہم کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی پر سائبر حملہ کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائبر حملہ گوشت فراہم کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی جے بی ایس کے انفارمیشن سسٹم پر ہوا۔ جس کی وجہ سے گوشت کی فراہمی بند ہو گئی۔جے بی ایس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سائبر حملہ کمپنی کے آسٹریلیا اور شمالی امریکہ میں موجود یونٹس پر ہوا۔ جس سے کمپنی کا آسٹریلیا میں موجود یونٹ بند ہو گیا۔ کمپنی نے کہا کہ مسئلہ حل کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہو گا تاہم اس دوران کسٹمرز اور سپلائرز کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ سائبر حملے کی وہ سے ہزاروں ملازمین کو کام سے روک دیا گیا ۔گوشت پروسیسنگ کی صنعت ریگولیٹری معیارات کی تعمیل کرنے کے لیے ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے علاوہ جانوروں سے باخبر رہنے اور درجہ بندی کے لیے کمپیوٹر اور سافٹ ویئر سسٹم پر انحصار کرتی ہے۔