Pic15-030 ISLAMABAD: Aug15- A view of National, Azad Kashmir and black flags installed on Faizabad Fly-over in connection with Black Day to show solidarity with Kashmir People, earlier federal government had announced to observe 15 August Indian Independence Day as Black Day across the country in federal capital. ONLINE PHOTO by Waseem Khan

مظفرآباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم آزادکشمیر کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالفت اور ہندوستان نواز عناصر کی جانب سے کابینہ کمیٹی روم کی تصویر کو کراپ/ایڈیٹ کرکہ پاکستان کے جھنڈے کو نکال کر ریاست پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام بالخصوص وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے درمیان سازش کے تحت اختلافات کا تاثر دیکر عوام اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی ہندوستان اور اس کی بدنام زمانہ ایجنسی را کے کچھ کارندوں نے جان بوجھ کر تصویر کو مختلف اکاونٹس سے سوشل میڈیا پر وائرل کیا تاکہ ریاستی عوام اور پاکستان کے درمیان دوریوں کا تاثر اور غلط فہمیاں پیدا کی جائیں۔ بدھ کے روز جاری ایک بیان میں ترجمان نے واضح کیا کہ مملکت خداداد پاکستان اور آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر سمیت ریاستی عوام کا آپس میں تعلق جسم اور روح کی مانند ہے جسے نا کوئی سیاسی اختلاف زک پہنچا سکتا ہے  نا ہی کسی اور طریقے /پروپیگنڈہ سے یہ متاثر ہوسکتا ہے مقبوضہ کشمیر میں تمام تر ریاستی طاقت جبر کے باوجود ایک لاکھ کشمیری نوجوانوں نے  پاکستان سے محبت جرم میں شہادت کو گلے لگایا اورسبز ہلالی پرچم میں دفن ہوئے کئی ہزار ارب روپوں کے پیکیج اور تمام تر مراعات کو جوتے کی نوک پر رکھ کر جدید ترین اسلحے سے لیس ہندوستانی فوج کی سنگینوں تلے، ان کے عقوبت خانوں میں جیلوں میں چوکوں چوراہوں میں بچوں سے لیکر جوان بوڑھے عورتیں پاکستان زندہ باد کا نعرہ اپنے ایمان کا حصہ سمجھ کر لگاتے ہیں جس کا توڑ ہندوستان اس کی فوج اور ایجنسیاں تمام تر طاقت وسائل استعمال کرنے کے باوجود آج تک نہیں کر سکیں اسی سے خائف ہو کر ہندوستان  آزادکشمیر کے حوالے سے ایک طے شدہ منصوبے کے تحت سوشل میڈیا کے ذریعے منفی تاثر پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور حالیہ مہم بھی اس کا ایک حصہ ہے جس میں اسے ہمیشہ کی طرح ناکامی ہو گی ترجمان نے واضح کیا کہ کشمیریوں کے نزدیک ہندوستان قابض غاصب اور جارح ہے اس کی فوج دنیا کی بدترین دہشت گرد فوج ہے جس نے مقبوضہ کشمیر میں عورتوں بچوں بزرگوں کا قتل عام کی  سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا جس کی گواہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن سمیت ہر انسان دوست ادارے کی رپورٹس اور روزانہ میڈیا میں آنے والے واقعات ہیں ترجمان نے زور دیکر کر کہا کہ آزادکشمیر کے شہری پاک فوج کو اپنی فوج اور اپنا محافظ سمجھتے ہیں ہندوستان یہ جانتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اس کے ساتھ نہیں اور آزادکشمیر کے عوام اپنی فوج کی پشت پر کھڑے ہیں ان کی حفاظت کے لیے لائن آف کنٹرول پر پاکستان کے چاروں صوبوں کے نوجوانوں کیمقدس خون کی خوشبو اس انمول اور اٹوٹ رشتے کی آبیاری کررہا ہے جسے نا کوئی توڑ سکتا ہے نا ہی اس طرح کے جھوٹے لغو بے بنیاد پروپیگنڈے سے اس پر کوئی حرف آسکتا ہے ترجمان نے عوام سے بھی اپیل کی کہ نادانستتگی میں ایسی پوسٹس اور تصاویر شئیر کرنے سے اجتناب کیا ہے جس سے ہمارے قومی موقف کو زک پہنچنے کا احتمال ہو اور وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے بھی تکلیف دہ ہو۔