پشاور (ویب ڈیسک)
خیبر پختونخوا حکومت نے تمام جامعات 7 جون سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تمام جامعات کورونا ایس او پیز کے تحت کھولی جائیں گی۔اعلامیے کے مطابق جامعات میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے تمام طبی تعلیمی ادارے کھولنے کا بھی اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق 7 جون سے صوبے میں تمام نجی و سرکاری طبی تعلیمی ادارے مکمل کھل جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق سرکاری و نجی میڈیکل یونیورسٹیاں و کالجز، ڈینٹل کالجز کی تمام کلاسسز کا آغاز ہو جائے گا۔اس کے علاوہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے پہلے اور دوسرے سال کے طلبہ بھی کلاسسز لیں گے۔