اے سی سی اے میں 179 ممالک کو ٹاپ کرنے والی زارا نعیم ڈار کی الخدمت فاؤنڈیشن آفس آمد
اے سی سی اے کے امتحان میں دنیا بھر میں میں ٹاپ کرنے والی زارا نعیم ڈار کی سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن شاہد اقبال سے ملاقات
الخدمت فاونڈیشن نوجوانوں کی محنت اور کامیابیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔شاہد اقبال، سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان
میں تعلیم کے میدان میں الخدمت فاؤنڈیشن کی سفیر بن کر کام کروں گی۔ زارا نعیم ڈار، اے سی سی اے ٹاپر

اسلام آباد ( ویب نیوز ) اے سی سی اے میں 179 ممالک کو ٹاپ کرنے والی زارا نعیم ڈار نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے آفس کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہد اقبال ور ایگزیکٹوڈائریکٹر خبیب بلال سے ملاقات کی۔ شاہد اقبال نے اس موقع پر زارا نعیم ڈار کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیااور کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نوجواں کی محنت اور کامیابیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہد اقبال نے زارا نعیم کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا۔ شاہد اقبال سیکرٹری جنرل اے کے ایف پی نے کہا کہ الخدمت سات شعبہ جات ناگہانی آفات(ڈیزاسٹر مینجمنٹ)، کفالت یتامی، صاف پانی، صحت عامہ، تعلیم، کمیونٹی سروسز اور مواخات (مائیکروفنانس)میں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
الخدمت جس طرح پچھلے دوسالوں سے لاکھوں کرونا سے متاثرہ افراد کی طبی اور مالی مدد کر رہی ہے، اسی طرح اب فلسطین کے ہزاروں مظلوموں کوکروڑوں روپے کی خطیر رقم سے راشن، طب اور ری ہیب لیٹیشن کی سہولیات مہیا کر رہی ہے۔ اس موقع پر زارا نعیم ڈار نے کہا کہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے اس عظیم مشن میں اس کے شانہ بشانہ چلوں گی اور تعلیم کے میدان میں الخدمت کی سفیر بن کے کام کروں گی۔
یا د رہے کہ زارا نعیم ڈار اے سی سی اے میں 179 ممالک کو ٹاپ کرنے والی پہلی پاکستانی طالب علم ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں ٹاپ کیا