اسپیشلائزڈ ہیلتھ کے اسپتالوں میں 24گھنٹے ویکسی نیشن کی سہولت بھی جلدفراہم کردی جائیگی، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور (ویب ڈیسک)

پنجاب حکومت نے صوبے میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کو تیز کرنے کے لیے 677ویکسی نیشن سینٹرز مکمل فعال کردئیے۔وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ لاہور میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ ویکسی نیشن کو تیز کرنے کیلئے677ویکسی نیشن سینٹرز مکمل فعال کردئیے ہیں جبکہ لوگوں کی سہولت کیلئے تمام اضلاع میں موبائل ویکسی نیشن کیمپس بھی قائم کردئیے گئے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کے ہسپتالوں میں 24گھنٹے ویکسی نیشن کی سہولت بھی جلدفراہم کردی جائیگی۔