دودھ کے عالمی دن کے موقع پر حلیب فوڈز کی SOS Village کے ساتھ شراکت دار ی
لاہور۔ (ویب نیوز )
دودھ کے عالمی دن کے موقع پر، حلیب فوڈز لمیٹڈ پاکستان میں صف اول کے ڈیری اینڈ بیوریجز پروسیسر نے ایک بار پھرSOS Village کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ اقدام حلیب فوڈز کی ہیلتھ اینڈ ویلنیس آگاہی کے ایجنڈے کا ایک حصہ ہے۔ کارپوریٹ سوشل رسپانبلٹی کو یقینی بنانے کے مقصد سے، SOS Village، لاہور میں ایک ماہ کی ضرورت کے برابر دودھ کی فراہمی عطیہکی گئی۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ دنیا بھر میں جاری کووڈ19کے دوران قوت مدافعت کی سطح گرتی جارہی ہے۔ پیکیجڈ دودھ محفوظ ہونے کی وجہ سے بچوں کے لئے بہترین صحت اور غذائیت سے بھر پور حل فراہم کرتا ہے۔
دودھ کے عالمی دن پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، جناب سید مظہر اقبال، سی ای او، حلیب فوڈز نے کہا، ”ہماری زندگیوں میں غذائیت، معاشی اور ماحولیاتی لحاظ سے دودھ کو شامل کرنے کے بہت سے فوائد ہیں ۔ 1984 کے بعد سے حلیب فوڈز پاکستان کی نشونما میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، دودھ میں غذائیت اور نشونما بہت زیادہ ہے اورہر عمر کے لوگوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔ ہم نے ماضی میں بھی SOS Villageکے ساتھ شراکت داری کی ہے، اور میں دوسروں سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ وہ بہتر پاکستان کے لیے SOS Village کی معاونت کریں۔”
ایس او ایس کی نیشنل ڈائریکٹر، محترمہ صبا فیصل نے ٹیم حلیب فوڈز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ”جب SOS Village میں دودھ کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی بات آتی ہے تو حلیب فوڈز ہمیشہ سب سے آگے رہتا ہے۔ دودھ کا عالمی دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ دودھ صحت کے لئے کیوں ضروری ہے اور حلیب فوڈز اس مقصد کے لیے ہمیشہ سب سے آگے آیا ہے جس کے لیے ہم بے حد مشکو رہیں۔”
٭٭٭