اسلام آباد (ویب نیوز )جاپان کی سر پر ستی میں پا کستان کی معروف ایڈٹیک کمپنی نالج پلیٹ فارم ( کے پی ) نے اےایف ایس کے اشتراک سے پا کستانی طلبا ء کیلئے سکالر شپ کا اعلان کر دیا ۔اس سلسلے میں پاکستان بھر میں5000درخواست دہندگان میں سے 5طلباء کا انتخاب کیا گیا ہے ۔اس سے پہلے بھی پا کستانی طلباء چا پا ن میں سکالر شپ پر وگرام کامیابی کیساتھ مکمل کر چکے ہیں ۔سکا لر شپ حاصل کرنے والے طلباء چا پا ن کے تعلیم کیساتھ ساتھ نصابی سرگرمیوں جیسے فنون ، دستکا ری ،کھیلوں میں بھی حصہ لیں گے ۔طلباء کو چاپانی زبان سیکھنے کے مواقع بھی مل سکیں گے ۔جاپان پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پا نچ طلبا ء کی میزبانی کرے گا۔طلبا اگست 2021سے مارچ 2022 تک چاپان میں قیام کر ینگے ۔نالج پلیٹ فارم کے سی ای او طلحہ منیر خان نے پر وگرام کے متعلق کہا ہے کہ پاکستان میں ہونہار اور ذہین بچو ں کی کمی نہیں ۔ نا لج پلیٹ فارم کے ذریعے ان بچو ں کو اپنی صلا حتیں اجا گر کر نے کا بھر پو ر موقع ملتا ہے ۔ سکالرشپ پروگرام کی کامیابی میں اے ایف ایس انٹر کلچرل پروگرام کے کردار کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔نالج پلیٹ فارم جدید آن لائن سیکھنے کا پلیٹ فارم ہے جو پاکستان میں طلبا کیلئے سیکھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔پا کستان میں تقریبا 450,000طلباء10,000اساتذہ ،900,000والدین اور 1000سکول نالج پلیٹ فارم سے منسلک ہیں ۔ نالج پلیٹ فارم 2022 کے اختتام تک 2022 کیلئے کاکاشی ثقافتی تبادلہ پروگرام سکالرشپ کا اعلان کرے گا۔ اگر آپ آئندہ اسکالرشپ پروگرام میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو پلیٹ فارم لرن سمارٹ پاکستان سے جڑے رہیں۔