کراچی:انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان
کراچی(ویب نیوز)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.80روپے سے گھٹ کر155.70روپے اور قیمت فروخت155.90روپے سے گھٹ کر155.80روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.70روپے سے گھٹ کر155.60روپے اور قیمت فروخت 156روپے سے گھٹ کر155.90روپے ہوگئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید188.50روپے سے گھٹ کر188روپے اور قیمت فروخت 190روپے سے گھٹ کر189.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید218.50روپے سے بڑھ کر219.50روپے اور قیمت فروخت 220روپے سے بڑھ کر221روپے ہو گئی۔