عوام کو ریلیف دینے کی بات ہو تو منی بجٹ لا سکتے ہیں، شوکت ترین

سعودی عرب سے رعایتی قیمت پر تیل جلد ملنا شروع ہو جائے گا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے

امید ہے کہ پٹرولیم لیوی میں اضافے کی ضرورت نہیں پڑے گی

آئی ایم ایف کے  کہنے پر بجلی کے نرخ نہیں بڑھائیں گے،وزیر خزانہ کا انٹرویو

اسلام آباد(ویب  نیوز)وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کی بات ہو تو منی بجٹ لا سکتے ہیں سعودی عرب سے رعایتی قیمت پر تیل جلد ملنا شروع ہو جائے گا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے امید ہے کہ پٹرولیم لیوی میں اضافے کی ضرورت نہیں پڑے گی آئی ایم ایف کے  کہنے پر بجلی کے نرخ نہیں بڑھائیں گے۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں پٹرول قیمتیں گریں گی تو پٹرول لیوی رکھنا شروع کر دیں گے امید ہے کہ پٹرولیم لیوی میں اضافے کی  ضرورت نہیں پڑے گی۔ایران پر سے پابندیاں اٹھیں تو تیل کی قیمتیں گر جائیں گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ (ن) لیگ بارودی سرنگیں نہ چھوڑتی تو آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تحفہ مسلم لیگ(ن) دے کر گئی۔ماضی کی ادائیگیاں نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔ٹیکس وصولیوں کے بارے میں مفتاح اسماعیل کے اندازے غلط ہیں بجٹ کو اچھا کہنے پر مفتاح اسماعیل کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بڑے بینکوں سے قرض لے کر چھوٹے بینکوں کو دیں گے۔نئے ٹیکس نہیں لگائیں گے مگر ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے بجلی اور گیس کے بلوں کے ذریعے نان فائلر تک پہنچ جائیں گے۔ہمیں اس وقت گروتھ کی ضرورت ہے۔ہماری معیشت کا دارومدار گروتھ پر ہے ایگری کلچر گروتھ ہوگی تو  تو اشیائے خوردنوش کی قیمت کم ہونگی۔ایگری کلچر میں گروتھ سے برآمدات پر بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔تنخواہیں بڑھانے کے لیے وسائل کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا ۔بینکوں کو کہا تھا زرعی شعبے میں قرض دیں تاکہ کسان فائدہ اٹھائیں ہمارے پاس دیگرادارے بھی ہیں جو کسانوں کو قرض دیتے ہیں طریقہ کار بدلہ ہے بڑے بینکوں سے پیسے لے کر چھوٹے بینکوں کو دیں گے۔چھوٹے بینکوں کے ذریعے کسانوں کو قرضے فراہم کیے جائیں گے کسانوں  کو آسان شرائط پر قرضے ملنے سے فائدہ ہوگا۔ بینکوں کے ذریعے چھوٹے کاروبار والوں کوبھی قرضے دیں گے چھوٹے کاروبار والوں کو قرضے ملیں گے تو اپنا بزنس بڑھائیں گے۔