نیویارک،نئی دہلی ، انقرہ (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3838506ہو گئیں،کیسز17کروڑ74لاکھ سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر جہاں ہلاکتیں615717ہو گئیں،کیسز3کروڑ43لاکھ52ہزار سے زائد ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر جہاں ہلاکتیں379601 ،کیسز2کروڑ96لاکھ33ہزار ہو گئے۔ برازیل میں ہلاکتیں491000ہو گئیں،کیسز17543000ہو گئے ۔فرانس میں110503افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد57لاکھ44ہزار354ہو گئی۔ترکی میں48879افراد جاں بحق ہو چکے اور53لاکھ42ہزار تک پہنچ گئے ۔روس میں کورونا سے اموات127180ہوگئیں،کیسز52لاکھ36ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں  127917افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ کیسز45لاکھ 81ہزار سے تجاوز کر گئے ۔دنیا بھرمیں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 18 لاکھ سے زائد اور 1 کروڑ 17 لاکھ 16 ہزار سے زائدفعال کیسزہیں۔