اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پاکستان میں تیار پاک ویک ویکسین کے استعمال کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں، پاک ویک ویکسین کو 2 تا 8 سینٹی گریڈ پر ذخیرہ کیا جائے گا۔
گائیڈ لائنز کے مطابق پاک ویک ویکسین کو فریز نہ کیا جائے، سورج کی روشنی سے محفوظ رکھیں۔
پاک ویک ویکسین 18 سال سے زائد عمر کو لگائی جاسکتی ہے۔ جبکہ امراض قلب، تنفس، شوگر، موٹاپے کا شکار افراد بھی پاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
گائیڈ لائنز کے مطابق حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں کو پاک ویک نہیں لگائی جاسکتی، بخار میں مبتلا افراد کو پاک ویک ویکسین نہیں لگائی جاسکتی۔
گائیڈ لائنز کے مطابق کورونا کے مریض پاک ویک ویکسین نہیں لگوا سکتے، جبکہ کورونا سے صحتیاب افراد پاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
ٹرانسپلانٹ کروانے والے افراد 3 ماہ بعد پاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں، کیمو تھراپی والے مریض 28 دن بعد پاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
گائیڈ لائنز کے مطابق دمہ، مرگی، دماغی امراض کا شکار افراد پاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں، پاک ویک ویکسین کی ایک خوراک لگائی جائے گی۔