میٹرو پاکستان کی جانب سے ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے منایا گیا
لاہور ( ویب نیوز ) میٹرو پاکستان نے عالمی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، اس سال کے موضوع ”صحت مند کل کے لئے آج محفوظ خوراک“ کی تھیم پر ملک بھر میں اپنے اسٹورز پر فوڈ سیفٹی ڈے منایا۔ اقوام متحدہ اور فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کے ذریعہ وضع کردہ سالانہ تھیم کا مقصد فوڈ سیکیورٹی، انسانی صحت، معاشی خوشحالی، زراعت، منڈیوں تک رسائی، سیاحت اور پائیدار ترقی میں مدد فراہم کرنے پر توجہ مبذول اور متاثر کن اقدامات کرنا ہے۔
میٹرو پاکستان نے عالمی موضوعات میں شامل معیار کے پہلووں پر زور دیتے ہوئے فوڈ سیفٹی کی اہمیت پر اپنی سپلائی چین میں آگاہی پیدا کرکے عالمی فوڈ سیفٹی ڈے منایا۔ جشن کے اس موقع پر، میٹرو پاکستان نے اپنی تنظیم کے اندر، فوڈ سپلائرز، اور Freshly شاپس پر کام کرنے والے عملے میں، خوراک کے تحفظ اور حفظان صحت کی تعمیل کو فروغ دینے کے لئے تربیت اور آگاہی سیشن منعقد کیا۔ فوڈ سیفٹی کی اہمیت کے حوالے سے اس پیغام کو پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا پر آگاہی کے پیغامات بھی پوسٹ کیے گئے تھے اور مستقبل کے لئے اس کی اہمیت کو عام لوگوں کے ساتھ بھی شیئر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر میٹرو پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر Marek Minkiewicz نے خطاب کرتے ہوئے کہا، میٹرو اپنے گاہکوں اور صارفین کو فارم سے لے کر سپلائی چین تک فوڈ سیفٹی اور کوالٹی کی یقین دہانی کراتے ہوئے محفوظ، صحت مند اور متناسب غذا مہیا کرنے کا پابند ہے۔ میٹرو پاکستان ایس ایم ای کی ترقی خاص طور پر کھانے اور قریبی کھانے کی مصنوعات کی فراہمی میں پیش پیش رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ہمارے ایس ایم ای کے فوڈ سپلائرز نے سپلائر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے عالمی سرٹیفیکیشن اور عالمی ایوارڈز حاصل کئے ہیں، جس کے نتیجے میں ایس ایم ای کے شعبے میں بین الاقوامی فوڈ سیفٹی اور معیار پر عملدرآمد کرنے پر پاکستان کی تعریف کی گئی۔
میٹرو پاکستان میں واحد ریٹیلر ہے جسے اپنے اسٹورز پر FSSC 22000 سرٹیفیکیشن ملاہے، اس کے اسٹورز کو عالمی سطح پر فوڈ سیفٹی اسٹینڈرڈ کا درجہ حاصل ہے۔ میٹرو پاکستان کے تمام دس اسٹورز پھلوں اور سبزیوں، مچھلی، گوشت اور بیکری کے محکموں کے لئے FSSC 22000 کی ضروریات کی تعمیل کرتے ہیں۔ حال ہی میں، میٹرو پاکستان نے اپنی گوشت، بیکری، اور کیفے کی مصنوعات پر عملدرآمد کی جانے والی یا اسٹورز میں تیار کردہ مصنوعات کیلئے حلال سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے۔