کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد تیزی کا رجحان
کے ایس ای100انڈیکس 48100پوائنٹس سے بڑھ کر 48200پوائنٹس ہو گیا

کراچی(ویب  نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 48100پوائنٹس سے بڑھ کر 48200پوائنٹس ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 20ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری تیزی کے سبب 54.81فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبارکا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس 48400پوائنٹ کی حد عبور کر گیا تاہم کاروبارکے اختتام تک انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور48200پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں81.04پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس48157.63پوائنٹس سے بڑھ کر48238.67پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 4.56پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 19421.09پوائنٹس سے بڑھ کر19425.65پوائنٹس ہو گیاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 3278991پوائنٹس سے بڑھ کر32869.23پوائنٹس پر بند ہوا۔تیز ی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں20ارب4کروڑ91لاکھ49ہزار9روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںسرمائے کا مجموعی حجم83کھرب74ارب62کروڑ73لاکھ 99ہزار501روپے سے بڑھ کر83کھرب94ارب67کروڑ65لاکھ48ہزار510روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 20ارب روپے مالیت کے 75کروڑ5لاکھ 61ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو19ارب روپے مالیت کے1ارب11کروڑ74لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو مجموعی طور پر405کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے222کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،163میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ہم نیٹ ورک 80کروڑ 80لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 7کروڑ64لاکھ،بائیکو پیٹرولیم 7کروڑ8لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 5کروڑ36لاکھ اور سلک بینک لمیٹڈ 4کروڑ41لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں 44.55روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت9500.00روپے ہو گئی اسی طرح39.15روپے کے اضافے سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت926.60روپے ہو گئی جبکہ گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت40.99روپے گھٹ گئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت520.00روپے ہو گئی جبکہ 30.00روپے کی کمی سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت5750.00روپے ہو گئی۔