ایزی پیسہ کے ذریعے بل کی ادائیگی کے 240 سے زیادہ آپشنزکی پیشکش
کراچی (ویب نیوز ) ایزی پیسہ، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حوالے سے پاکستان کا اہم ترین پلیٹ فارم ہے جو ایک دہائی سے زیادہ مدت سے ڈیجیٹیل ادائیگیوں کی آسان ترین سہولیات فراہم کررہا ہے، جن میں سے ایک اہم ترین سہولت یوٹیلیٹی بلز کی آسان ادائیگی ہے۔آج، ایزی پیسہ اپنے کسٹمرز کو بل کی ادائیگی کے 240 سے زائد منفرد آپشنزفراہم کررہا ہے اور سال 2021 کے پہلے پانچ ماہ میں کسٹمرز نے ایزی پیسہ کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے 56 بلین روپے کی مالیت کے 32 ملین بلز کی ادائیگی کی ہے۔
یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی جیسا آسان کام آج بھی کسٹمرز کے لیے کافی مشکل ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ عام طور پر کسٹمرز کو بل کی ادائیگی کے لیے بینک کی لمبی قطاروں میں لگنا پڑتا ہے۔ایزی پیسہ بل کی فوری ادائیگی کی تمام 11 اہم اقسام جیسے بجلی، فون، گیس، پانی، انٹر نیٹ سروسز، سرکاری ڈپارٹمنٹس، کریڈٹ کار ڈ بلزکی ادائیگی، کلب فیس، سرمایہ کار کمپنیز او ر تعلیمی اداروں کے حوالے سے آسان اور بغیر کسی پریشانی کے سہولت بہم فراہم کرتا ہے۔
ایزی پیسہ اپنے کسٹمرز کومزید سہولیات دیتے ہوئے، بل ادا کرنے والے شراکت داروں کے پورٹ فولیو میں مستقل بنیاد پر اضافہ کررہا ہے اور حال ہی میں ایزی پیسہ نے اس حوالے سے اپنے کسٹمرز کے لیے متعدد جدید سہولیات متعارف کرائی ہیں جن میں بل کی ادائیگی کی یاددہانی کے بلا معاوضہ پیغامات، یوٹیلیٹی بلز پر موجود بار کوڈز کو اسکین کرنے کی صلاحیت اور ہر ایک بل کی ادائیگی کے بعد رسید پر تصدیقی مہرشامل ہیں۔کسٹمرز، ایزی پیسہ ایپ میں اپنے سابقہ بلز کی ادائیگی اور ان سے منسلک رقوم کے تجزیہ کے لیے انہیں ڈیش بورڈ پربھی دیکھ سکتے ہیں۔
اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے، ایزی پیسہ/ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے سی ای او، محمد مدثر عاقل نے کہا،” ہم نے ہمیشہ سے ہی ایزی پیسہ میں ایک مستحکم ڈیجیٹل مالیاتی ایکو سسٹم بنانے کے لیے کوششیں کی ہیں اور جب کبھی تمام پاکستانیوں کے لیے جدیدخدمات کی فراہمی میں اضافے کی بات آتی ہے تو ہم اس کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔بلز کی ادائیگی ایک طویل عرصے تک ایک مشکل کام تصور کیا جاتا تھا، تاہم ہماری جانب سے بلز کی ادائیگی کی سہولت کے ذریعے کسٹمرز کو 240 سے زائد بلرز تک رسائی حاصل ہوتی ہے اور وہ ان ذرائع سے گھر بیٹھے فوری طور پر محفوظ طریقے سے اپنے بلز کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔ اس قسم کی جدید خدمات کی فراہمی کے ذریعے،ہم پاکستان کو ڈیجیٹل بنانے کے عزم کے ساتھ اپنے کسٹمر کو ڈیجیٹل لائف اسٹائل اپنانے کے قابل بنانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں "۔
ایزی پیسہ کے ذریعے یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کے لیے اپنے اسمارٹ فون پر ایزی پیسہ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور دو منٹ سے بھی کم وقت میں خود کو ایزی پیسہ اکاؤنٹ کے لیے رجسٹر کریں۔اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں فنڈز منتقل کرنے کے لیے، پاکستان میں موجود کسی بھی بینک سےIBFT استعمال کریں یا اپنے قریب ترین واقع ہمارے 170,000 سے زائد رجسٹرڈ ایزی پیسہ ایجنٹس میں سے کسی کے پاس بھی جاکر یہ سہولت حاصل کریں۔اپنی ایزی پیسہ ایپ میں موجود فنڈز کے ذریعے آپ یوٹیلیٹی بلز با آسانی ادا کرسکتے ہیں۔
ایزی پیسہ، اپنے آغاز سے ہی ڈیجیٹل ادائیگیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایزی پیسہApp پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی Payments App بن گئی ہے۔ایزی پیسہ، باہمی تعاون اور ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کو کیش لیس اور مالی طور پر جامع اور مستحکم معاشرہ بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔