عمران عباس مشہور بزنس گروپ اے اے اے کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے
 
اسلام آباد ( ویب نیوز ) عمران عباس مشہور بزنس گروپ اے اے اے کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے۔عمران عباس ایک بہترین اداکار ہیں جو اس سے قبل بھی ٹی وی سی میں اے اے اے کی طرف کا م کر چکے ہیں ۔اس حوالے سے ایم او یو دستخط کرنے کی تقر یب منعقد ہو ئی جس سے خطاب کر تے ہو ئے اے اے اے ایسوسی ایٹس کے ایم ڈی لیفٹیننٹ کرنل ( ر) شہزاد علی کیانی نے کہا کہ عمران عباس کو اپنے آنے والے منصوبوں کیلئے برینڈ ایمبیسڈر بنانے کی وجہ سے بہت پرجوش ہیں یہ ہمارے کمپنی کیلئے ایک قابل قدر اضافہ ہوگا کیونکہ اے اے اے ٹیکنالوجی ، رئیل سٹیٹ ، تعمیرات اور مارکیٹنگ جیسے منصوبو ں میں بہترین کا م کررہا ہے ۔عمران عباس نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مجھے اے اے اے کا برانڈ ایمبیسڈر ہونے پر فخر ہے ،اس سے پہلے بھی کافی عرصے تک اے اے اے سے وابستہ رہا ہوں۔اے اے اے ایسوسی ایٹس جدید تفریحی سہولیات ، منفرد فن تعمیراتی ڈھانچے ، اپنی مرضی کے مطابق سرمایہ کاری کے منصوبوں میں ایک مقام کو برقرار رکھتاہے ۔ بڑے سرمایہ کاروں کا بھی اے اے اے سے وابستہ ہونا فخر کی بات ہے ،عمران عباس کو ترکی کی حکومت نے بھی خیرسگالی سفیر کے طور پر منتخب کیا ہے تاکہ وہ تنزانیہ اور افریقی ممالک کے دورے پر آئے ہوئے ترکی کے دیگر معروف اداکاروں کے ساتھ ان ممالک کے عوام کو پانی ، خوراک ، تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے بھی کردار ادا کر سکیں۔چیئرمین اے اے اے ایسوسی ایٹ شیخ فواد بشیر نے اس موقع پر اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ اے اے اے ایسوسی ایٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے۔ہم عمران عباس جیسی معروف شخصیت کا ساتھ چا ہتے تھے جوپوری توانائی سے ہماری کام کی حوصلہ افزائی کرے ۔ عمران عباس کے شامل ہونے سے پو را یقین ہے کہ اے اے اے ایسوسی ایٹ شہرت کی نئی بلندیوں کو حاصل کرے گا۔