جینسس(Genesys) کے ذریعے صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے کارفرسٹ کی سی اسکوئر(C SQUARE) کے ساتھ شراکت داری

لاہور (ویب نیوز )

کارفرسٹ نے جینسس(Genesys)کسٹمر کے تجربے کے حل کے لئے آئی ٹی مشاورت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ میں معاونت کے لیے سی اسکوئر (C Square) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر دیے۔

جدت کے ذریعہ بنایا ہواپلیٹ فارم ہر جگہ کی کمپنیوں کو جدت فراہم کرکے رابطہ سینٹر کی صنعت کو تبدیل کر رہا ہے۔ایجنٹس کو با اختیار بنانے، صارفین کو شاندار سروسز کی فراہمی اور کاروبار کے بہترین نتائج کے لیے یہ بغیر کسی رکاوٹ کے وائس اور ڈیجیٹل چینلزکو چلاتا ہے۔

کارفرسٹ کی کسٹمر سروس میں انقلاب لانے کے معاہدے پر کراچی میں سی اسکوئر (C Square) کے ہیڈ آفس میں دستخط ہوئے۔ دستخط کی تقریب کے لئے راجہ مراد، سی ای او کارفیرسٹ اور احسن مشکور، سی ای او سی اسکوئر (C Square) موجود تھے۔

اسشراکت داری پر بات کرتے ہوئے، سی ای او کارفرسٹ، راجہ مراد نے کہا: ”ہمارے صارف مرکوز اور نتیجہ پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ، ہم نے ہر ٹچ پوائنٹ پر کسٹمرکے لئے ڈیجیٹل طور پر بہتر ین حل کو یقینی بنانے کے لئے جنیسس( Genesys)کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس شراکت داری کا مقصد یہ ہے کہ صارفین کو کارفرسٹ پلیٹ فارم پر بہترین آن لائن سروسز فراہم کی جائیں تاکہ وہ کسی بھی پریشانی کے بغیر گاڑیوں کی خریدیافروخت کر سکیں۔ کاروباری شراکت دار سی اسکوئر (C Square) کے ساتھ، ہمیں یقین ہے کہ ہم ضرورت کے وقت اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں گے اور اپنے صارفین کو کہیں زیادہ مؤثر حل فراہم کرنے کے اہل ہوں گے۔”

سی ای او سی اسکوئر(C Square)، احسن مشکور، نے اس معاہدے کے بارے میں کہا ”آج کے دور میں جہاں لوگوں کو ذاتی طور پر ملنے کے سلسلے ختم ہورہے ہیں اور ڈیجیٹل تعلقات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، صارفین کا ڈیجیٹل فٹ فال ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آرہا ہے جس سے صارفین کی ضروریات کو صحیح معنوں میں شامل کرنا اور سمجھنا ضروری ہو گیا ہے۔ تاکہ ان کی ضروریات پوری ہوں اور کسٹمر کی وفاداری حاصل ہوسکے۔ اپنے مفادات اور طرز عمل کا اندازہ لگاتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ کاروباروں کو زیادہ سے زیادہ موزوں اور ان کی ضرورت کے مطابق حل فراہم کیے جائیں کیونکہ یہ دیکھا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ CX- لیڈ فوکس اپنانے کی وجہ سے 1.6 x زیادہ برانڈ کی بیداری، 1.5x زیادہ ملازمین کے اطمینان اور صارفین کے رجحان میں دگنا اضافہ ہوا۔ ”