کراچی (ویب ڈیسک)
انٹر بینک میں بدھ کو بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر پاکستانی روپے کی قدر کو گراتا ہوا159روپے کی بلند سطح سے تجاوزکر گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158روپے سے بڑھ کر158.25روپے اور قیمت فروخت158.10روپے سے بڑھ کر158.35روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر40پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.30روپے سے بڑھ کر158.70روپے اور قیمت فروخت158.70روپے سے بڑھ کر159.10روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید187.50روپے سے بڑھ کر188روپے اور قیمت فروخت 189روپے سے بڑھ کر189.50روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 219روپے سے بڑھ کر 220روپے اور قیمت فروخت221روپے سے بڑھ کر221.50روپے ہو گئی ۔