کراچی:گذشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں شدید ترین مندی کا رجحان
کے ایس ای100انڈیکس600پوائنٹس کم ہو گیا جس کی وجہ سے انڈیکس48ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدگنوا بیٹھا

کراچی(ویب  نیوز)گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید ترین مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس600پوائنٹس کم ہو گیا جس کی وجہ سے انڈیکس48ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدگنوا بیٹھا اور47600پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 78ارب روپے ڈوب گئے جبکہ52.50فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق مالی سال کے اختتام پر درآمدی شعبوں کلی جانب سے امپورٹ کے بڑھتے ہوئے حجم ،خام تیل کی عالمی قیمت بلند سطح پر پہنچے سے ملکی درآمدی بل پر دبائو بڑھنے ،امریکہ کو اڈے نی دینے کے معاملے پر عالمی دبائو کے خدشات اور آئی ایم ایف کی سہ ماہی جائزے میں4ماہ کی تاخیر ،سینٹ کی جانب سے پرانی اور چھوٹی گاڑیوںپر ٹیکس کم کرنیکی تجویز ،اچھی پیداوار کے باوجود حکومت کی مقامی ضرورت کیلئے گندم و چینی درآمد کرنے کی خبروں سے ان کے رسد و طلب غیر متوازن ہونے کی نشاندہی اور بین الاقوامی سیاست جیسے عوامل مارکیٹ کی کاروباری سرگرمیوں پر اثر انداز ہوئے جس کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے4دن شدید مندی رہی اور اس دوران کے ایس ای100انڈیکس697.15پوائنٹس گھٹ گیا جبکہ 1دن کی تیزی سے انڈیکس نے61.84پوائنٹس ریکور کئے تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ پر مندی کے اثرات غالب رہے ۔پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں635.31پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس48238.67پوائنٹس سے کم ہو کر47603.36پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 311.97پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس19425.65پوائنٹس سے گھٹ کر19113.68پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32869.23پوائنٹس سے گر کر32563.64پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری اتار چڑھائو کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 78ارب3کروڑ97لاکھ86ہزار247روپے کی کمی ریکارڈ کی گئیجس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 83کھرب94ارب67کروڑ65لاکھ48ہزار510روپے سے گھٹ کر 83کھرب16ارب 63کروڑ67لاکھ62ہزار263روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر48372.01پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 47475.81پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ21ارب روپے مالیت کے 76کروڑ14لاکھ22 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 15ارب روپے مالیت کے61کروڑ7لاکھ41 حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر2074کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے879کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1089میں کمی اور106کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے سلک بینک لمیٹڈ ،ہم نیٹ ورک ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،پاک انٹر نیشنل بلک ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،بائیکو پیٹرولیم ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،غنی گلوبل گلاس ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،فرسٹ نیشنل ایکویٹی ،ازگارڈ نائن ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ ،ٹریٹ کارپوریشن ،بینک آف پنجاب ،الشہیر کارپوریشن ،پیس پاک لمیٹڈ اورٹی پی ایل پراپرٹیز سر فہرست رہے ۔

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحا ن رہا جس کے باعث ڈالر158روپے کی سطح پر جا پہنچا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 15پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 157.40روپے سے بڑھ کر157.55روپے اور قیمت فروخت157.50روپے سے بڑھ کر157.65روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 157.50روپے سے بڑھ کر157.70روپے اور قیمت فروخت157.80روپے سے بڑھ کر158روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران یورو کی قیمت خرید186روپے اور قیمت فروخت188روپے پر بدستور مستحکم رہی جبکہ50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 217.50روپے سے کم ہو کر216.50روپے اور قیمت فروخت219روپے سے کم ہو کر218.50روپے پر آگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈارلر10پیسے ،یورو80پیسے اور برطانو ی پونڈ1روپے سستا ہو گیا ۔