کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح1.78فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

ملک بھرمیں عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید23مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد22254تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے735نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح1.78فیصد تک پہنچ گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے منگل کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9لاکھ56ہزار392تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے9 لاکھ ایک ہزار985مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد32153تک پہنچ گئی۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1946تک پہنچ گئی ۔ صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں  اور کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں  پہلے نمبر پر آگیا۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.3فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح94.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے784مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1822تک پہنچ گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد958تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد8627تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 19301تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان797،آزاد جموں وکشمیر427جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد221رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے3 لاکھ11ہزار779 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب3 لاکھ26ہزار669،خیبر پختونخوا131698،اسلام آباد80885،بلوچستان25979،آزاد جموں وکشمیر19247جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد5728تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 82619تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار831، پنجاب 3 لاکھ 46 ہزار36، سندھ 3 لاکھ 36 ہزار507، بلوچستان27083، آزاد کشمیر20256اور گلگت بلتستان میں6060افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں10740افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں5427، خیبر پختونخوا میں4311، اسلام آباد میں776، گلگت بلتستان میں 111، بلوچستان میں307اور آزاد جموں و کشمیر میں582فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایک کروڑ45لاکھ2 ہزار23ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے41133نئے ٹیسٹ کئے گئے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور 18سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسی نیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسی نیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسی نیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔