پشاور (ویب ڈیسک)
خیبرپختونخوا کے تمام میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ( (ایم ٹی آئی)ہسپتالوں میں علاج کیلئے کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ایم ٹی آئی ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کردیا۔مراسلہ میں واضح کیا گیا کہ 18سال سے زائد عمر کے مریضوں کا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر علاج نہیں کیا جائے گا۔ 18سال سے زائد عمر کے مریضوں کے پاس اگر نادرا میسج ہوا تو علاج کرایا جا سکے گا۔مراسلے کے مطابق اگرعلاج کے لیے ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہو تو کورونا منفی رپورٹ دیکھنی ہو گی۔مریض کے ساتھ آئے ہوئے تیماردار کے لیے بھی ویکسین لازمی قراردے دی گئی ۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق 18سال سے کم عمر کے مریضوں پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔