شفافیت کے معیار کو برقراررکھنے کیلئے ضروری ہے اور شفاف انداز میں تعیناتیاں کی جائیں ،عدالت
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے صدر نیشنل بینک آف پاکستان عارف عثمانی اور چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرز نیشنل بینک آف پاکستان زبیر سومرو کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سناتے ہوئے صدر نیشنل بینک آ ف پاکستان عارف عثمانی اور چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرز نیشنل بینک آف پاکستان زبیر سومرو کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیاہے۔ عدالت نے دونوں افسران کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواستیں منظور کر لی ہیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ دونوں افسران کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے۔ دونوں افسران کی تعیناتی کے خلاف شہریوں اور نیشنل بینک کے سابق ملازمین کی جانب سے چار درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ شفافیت کے معیار کو برقراررکھنے کے لئے ضروری ہے تمام رولز اور پروسیجرز پر عمل کیا جائے اور شفاف انداز میں تعیناتیاں کی جائیں۔