پاکستان کوقرضے کی منظوری کی اطلاعات کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے اثرات زائل

انڈیکس کی 47100 پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔۔حصص کی مالیت میں 15ارب 71کروڑ  92لاکھ 99ہزار 271روپے کا اضافہ

کراچی:سونے کی فی تولہ قیمت میں900 روپے کمیانٹربینک میں ڈالر کی قدر 47 پیسے کم ہوگئی

کراچی(ویب  نیوز)اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کوآئندہ تین سال میں خام تیل ایل این جی کی خریداری کے لییساڑھے چار ارب ڈالر کے مئوخر ادائیگیوں کے قرضے کی منظوری کی اطلاعات کے سبب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو  کاروبار حصص پر سے اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورکاروبار میں تیزی رونما ہوئی جس کے سبب انڈیکس کی 47100 پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔تیزی کے سبب 61.08فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 15ارب 71کروڑ  92لاکھ 99ہزار 271روپے کا اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کم ہوگئی۔ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 8 ہزار 600 روپے رہی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت772 روپے کم ہوکر 93107 روپے ہوگئی۔عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 10 ڈالر کم ہوکر 1768 ڈالر فی اونس ہوگئی۔جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 47 پیسے کم ہوگئی ہے اورکاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 157.74روپے رہی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کم ہوکر 158.20روپے رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق کاروبار کے ابتدائی دورانیئے میں مارکیٹ اتارچڑھاو کا شکار رہی جس سیایک موقع پر 16پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم بعد دوپہر مارکیٹ میں شعبہ جاتی بنیادوں پر خریداری سگرمیوں کے باعث تیزی غالب ہوئی جس سے ایک موقع پر 506پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن اختتامی لمحات میں فوری منافع کے حصول پر رحجان بڑھنے سے تیزی کی مزکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی جسکے نتیجے کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 135.42پوائنٹس کے اضافے سے 47137.77 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا اور کے ایس ای30 انڈیکس 37.04 پوائنٹس کے اضافے سے18910.11پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اسکے برعکس کے ایم آئی 30 انڈیکس 192.93 پوائنٹس کی کمی سے 76287.22 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 40.16 پوائنٹس کی کمی سے 22983.51پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم پیر کی نسبت 11.17فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 58کروڑ 7لاکھ66 ہزار245 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 406 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 248کے بھاو میں اضافہ 131کے داموں میں کمی اور 27کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں رفحان میظ کے بھاو 390روپے بڑھکر 9790روپے اور انڈس موٹرز کیبھاو 49.22روپے بڑھکر 1277.75 روپے ہوگئے جبکہ کولگیٹ پامولیو کیبھاو 196.71روپے گھٹ کر2503.29روپے اور ہینوپاک موٹرز کیبھاو 46.17 روپے گھٹ کر 569.45روپے ہوگئے۔