سپریم کورٹ کی پرنسپل سیٹ مظفرآباد او ر سرکٹ بینچ راولاکوٹ و میر پور میں ویڈیو لنک سسٹم لگا دیا گیا

راولاکوٹ ( ویب  نیوز)چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ راجہ محمد سعید اکرم نے کہا ہے کہ لوگوں کو جلد اور سستا انصاف ان کے گھروں کے قریب پہنچانے کیلئے سپریم کورٹ کی پرنسپل سیٹ مظفرآباد او ر سرکٹ بینچ راولاکوٹ و میر پور میں ویڈیو لنک سسٹم لگا دیا گیا ہے ۔اب فریقین اور وکلا کو بھاری اخراجات کر کے مظفرآباد نہیں جانا ہوگا ، ایمرجنسی مقدمات کی سماعت ان تینوں سرکٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا کرے گی انہوں نے پونچھ ڈوثیرن کے وکلا اور عوام کو یہ سہولت ملنے پر مبارکباد دی ۔ان  خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز راولاکوٹ سرکٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی باقاعدہ سماعت کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ کے سنیئر وکلا اور ویڈیولنک سسٹم کی تنصیب کرنے والے آئی ٹی کے سپر وائزر (سسٹم انجینئر ) سفیان ہاشمی اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی بورڈ ندیم تاج بھی موجود تھے ۔وکلا کی جانب سے سردار شمشاد حسین ایڈووکیٹ ، سردا ر سلیمان خان ایڈووکیٹ ، سردار غالب حلیم ایڈووکیٹ اور امداد علی ملک ایڈووکیٹ نے اس موقع پر جدید سسٹم راولاکوٹ میں نصب کروانے پر چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم اور جج سپریم کورٹ رضا علی خان کا پونچھ کے عوام اور وکلا کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا ۔اور اس توقع کا اظہار کیا کہ اس نئے جدید سسٹم کی وجہ سے لوگوں کو بھاری اخراجات اور سفری دشواریوں سے چھٹکار ا مل جائے گا اور انتہائی اہم نو عیت کے مقدمات کی سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے راولاکوٹ میں ہی ہوا کرے گی ۔ان وکلا رہنمائوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے بہت تھوڑے وقت میں انتہائی اہم نوعیت کا نظام راولاکوٹ میں نصب کروا کر وکلا اور لوگوں کیلئے جو آسانیاں پیدا کی ہیں اس کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی ۔منگل کو پہلے روز ویڈیو لنک کے ذریعے چار پی ۔ایل۔ ایز کی سماعت کی گئی ۔یہ سلسلہ یکم اور دو جولائی کو بھی جاری رہے