جموں کے تین علاقوں میں ڈرون دیکھے جانے پر بھارتی فورسز کو ہائی الرٹ
ڈرون پر پابندی ،شہریوں کو تمام ڈرون پولیس اسٹیشن میں جمع کرانے کا حکم
جموں( ویب نیوز ) جموں کے تین علاقوں میں ڈرون دیکھے جانے پر بھارتی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈرون اڑانے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ بھارتی اخبار کے مطابق گزشتہ روزمسلسل چوتھے روز بھی تین الگ الگ جگہوں پر ڈرون دیکھے گئے۔ ڈرون جموں کے میران صاحب ، کالوچک اور کنجوانی علاقوں میں دیکھے گئے۔ اس صورت ھال کے بعد حکام نے بھارتی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا ۔ ۔ پچھلے چار دنوں میں ، کم از کم سات ڈرون جموں کی اہم فوجی تنصیبات میں اور اس کے آس پاس دیکھے گئے ہیں۔دریں اثنا ، نیشنل سیکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کے ڈائریکٹر جنرل ، ایم اے گانپتی ، بیورو آف سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل سبودھ کمار جیسوال اس صورتحال کا جائزہ لینے جموں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے ایئر فورس اسٹیشن کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔فوجی تنصیب پر ہونے والے حملے کے بعد راجوری میں حکام نے ڈرون اڑانے والی اشیا کے آپریشن پر پابندی عائد کردی ہے۔راجوری کے ضلعی مجسٹریٹ آر کے شون کے جاری کردہ اس حکم کے بعد نقشہ سازی ، سروے اور نگرانی کے لئے ڈرون استعمال کرنے کی بھی اجازت لینی ہوگی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کے پاس تجارتی استعمال کے لئے ڈرون ہیں جیسے شادی کی فوٹوگرافی ، مووی میکنگ ، سروے وغیرہ۔ وہ اپنے ڈرونز کو قریب ترین پولیس اسٹیشن میں جمع کروائیں