Indian paramilitary soldiers stand guard during a gunfight between suspected rebels and Indian security forces at a checkpoint in Nagrota, outskirts of Jammu, India, Thursday, Nov.19, 2020. Four suspected militants were killed and two Indian police officers were wounded in the gunfight on the main highway linking Jammu and Srinagar police said. (AP Photo/Channi Anand)

لندن (ویب نیوز)

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کاسب سے زیادہ تناسب جموں و کشمیر میں ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ2022-23 میں کشمیری صحافیوں کی  قید وبند کی نشاندھی بھی کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق فہد شاہ، آصف سلطان اور سجاد گل سمیت کئی کشمیری صحافیوں کو گرفتار کیا گیا۔ مقامی عدالتوں سے ضمانت ملنے کے بعد، انہیں کالے قانون یو اے پی اے کے تحت تقریبا فورا ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔  آزادی اظہار اور نقل و حرکت کے خلاف جاری کریک ڈان میں صحافی آکاش حسن اور ثنا ارشاد مٹو کو امیگریشن حکام نے عدالتی حکم، وارنٹ یا تحریری وضاحت کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا۔ انسانی حقوق کے  کشمیری محافظ خرم پرویز نومبر 2021 سے بغیر کسی مقدمے کے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام قانون  یو اے پی اے کے تحت قید ہیں ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2020اور مارچ 2022کے درمیان جموںو کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا تناسب سب سے زیادہ رہا۔