اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم سے ملاقات میں سندھ میں وفاق کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر بات چیت ہوئی۔

اس کے علاوہ ملاقات میں پاکستان تحریکِ انصاف کی آئندہ تنظیم سازی کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں سینیٹر سیف اللہ نیازی، رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور اشرف قریشی بھی شریک ہوئے۔