وئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی اداروں نے ہزار گنجی میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جسے بر وقت ناکام بنا دیا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔