کراچی (ویب ڈیسک)

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس  کی ریکارڈ تعداد سامنے آئی ہے۔ جمعرات تک کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 95 فیصد  تک پہنچ گئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 268 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 749 افراد میں کورونا مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی شرح 2 اعشاریہ 43 فیصد ریکارڈ کی گئی۔حیدر آباد میں کورونا وائرس کے کئے گئے 945 ٹیسٹ میں سے 23 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ صوبہ سندھ کے دیگر اضلاع میں کورونا وائرس کیسز مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 03 فیصد رہی ہے۔کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 8 ہزار 527 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جہاں 173 افراد میں کورونا مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق سندھ میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 88 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں 16 کورونا مریض انتقال کر گئے۔سندھ بھر میں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 303 ہو چکی ہے  جبکہ سندھ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد  5 ہزار 552  تک پہنچ گئی ہے۔جماعت اسلامی سندھ کے قائم مقام امیر پروفیسر نظام الدین میمن آج کو ٹنڈوالہیار پہنچیں گے