ڈڈیال (ویب ڈیسک)
وفاقی وزیر امور کشمیر علی آمین گنڈ پور نے پپلی گنھر پولی کے لیے اظہر صادق و دیگر کی موجودگی میں5لاکھ روپے دیئے تھے جس کی وڈیوز شوشل میڈیا پر وائرل ہوئی عدالت کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیاریٹرنگ آفیسر راجہ شمریز خان نے اظہر صادق کے بیان ریکارڈ کیے اور جس شخص نے 5 لاکھ رقم علی آمین گنڈ پور سے وصول کی اس سے 3 لاکھ 90 ہزار روپے ضبط کر لیے گئے اس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ رقم مجھے اظہر صادق نے نہیں دیے ر یٹرنیگ آفسر نے وزیر امور کشمیر علی آمین گنڈ پور کے متعلق تمام تر معاملہ الیکشن کمیشن کو ارسال کردیا اظہر صادق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہLA 1 کو وارننگ دی اور کہا کہ آئندہ وفاقی وزراء سمیت کوئی بھی ڈڈیال میٹنگز جلسے میں آئے تواس کی اجازت لینا ہوگی اور بیان حلفی دینا ہوگا، معاملے کا حتمی فیصلہ ہونے تک رقم 3لاکھ 90 ہزار روپے ضبط رہیں گے۔