آسلام آباد (ویب نیوز )
خا لد تواب کی بطو ر ای سی ممبر نامزدگی کیس کی سماعت میں یو بی جی کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہو سکا،وکیل نے مزید وقت مانگ لیا:
ڈا ئر یکٹر جنرل ٹریڈ آرگنا ئز یشن نے دونوں فریقین کی رضامندی سے سماعت ملتوی کردی،ہم نے ہمیشہ ثبوت کے ساتھ بات کی ہے:
اگر یو بی جی اور خالد تواب کے پاس ثبوت ہیں تو کسی بھی فورم پر سامنے لائیں ورنہ غلطی کا اعتراف کرکے بزنس کمیونٹی سے معافی مانگیں:
ہم نے ثبوت پیش کرنے کیلئے مزید وقت دینے پر رضامندی ظاہر کی تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے،مرزا عبدالرحمن:
ڈی جی ٹی او میں پیشی ۔یو بی جی ایک بار پھر غا ئب۔خا لد تواب کے وکیل نے مزید وقت مانگ لیا۔سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی ۔
خالد تواب کے پاس ثبو ت ہیں تو سامنے لائے۔ہم نے ہمیشہ ثبوت کے ساتھ بات کی کہ جو شخص ایگزیکٹیو ممبر بننے کا اہل ہی نہ ہو وہ صدارت کا اُمید وار کیسے ہوسکتا ہے۔یو بی جی کی جانب سے کیس کی سماعت پر باربارغیر حا ضر یو بی جی کی جعلسازی و دونمبری ثابت کرتی ہے۔ مرزاعبدالرحمن کی گفتگو ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ٹریڈآرگنا ئزیشن کے پاس یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدارتی اُمیدوار
خا لد تواب کے بطور ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی ایف پی سی سی آئی میں نامزد گی کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔بزنس مین پینل کی جانب سے
مرزا عبدالرحمن وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے جبکہ یو بی جی کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوسکاجبکہ ان کے وکیل کی جانب سے ڈی جی ٹی او سے مزید وقت مانگا گیا۔جس پر ڈی جی ٹی او نے دونوں فریقین کی رضا مندی پر سماعت ملتوی کر دی۔ بزنس مین پینل کے مرکزی رہنما مرزاعبدالرحمن نے مذکورہ مقدمہ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ بزنس مین پینل نے ہمیشہ حق وسچ پر مبنی بات کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلے بھی کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ثبوت کے سا تھ بات کی اور خا لد تواب کے حوالے سے بھی ثبوت کیساتھ کہا کہ یو بی جی کے نامزدکردہ صدارتی اُمیدوار جب ایگزیکٹیو ممبر بننے کے ہی اہل نہیں تو وہ صدارتی اُمیدوار کیسے بن سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ خا لد تواب اور یو بی جی کے پاس اگر کوئی ثبوت ہیں تو وہ کسی بھی فورم پر سامنے لائیں وگرنہ اپنی غلطی کا اعتراف کرکے بزنس کمیونٹی سے معذرت کریں ۔انہوں نے کہاکہ بزنس مین پینل نے یو بی جی اورخا لد تواب کو ثبوت پیش کرنے اور سچ سامنے لانے کیلئے ہمیشہ وقت دیا اور آج ہونیوالی سماعت پر ان کے وکیل کی جانب سے وقت مانگنے پر ہم نے ثبوت پیش کرنے کیلئے مزید وقت دینے پر
رضا مندی ظاہر کی تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔پاکستان کی بزنس کمیونٹی یو بی جی اور خالد تواب کی جانب سے ثبوت پیش کرنے کے انتظار میں ہیں۔