کراچی: ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر50 سے 70پیسے تک مہنگا
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید158.80روپے سے بڑھ کر159.30روپے اور قیمت فروخت158.90روپے سے بڑھ کر159.40روپے ہو گئی
اوپن کرنسی مارکیٹ میں80پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 159.40روپے اور قیمت فروخت159.70روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ
کراچی( ویب نیوز) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر50پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.80روپے سے بڑھ کر159.30روپے اور قیمت فروخت158.90روپے سے بڑھ کر159.40روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں80پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید158.60روپے سے بڑھ کر 159.40روپے اور قیمت فروخت158.90روپے سے بڑھ کر159.70روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید186.80روپے سے بڑھ کر187روپے اور قیمت فروخت188روپے سے بڑھ کر189روپے ہو گئی جبکہ1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218روپے سے بڑھ کر219روپے اور قیمت فروخت220روپے سے بڑھ کر221روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر30پیسے اور برطانوی پاونڈ1روپے سستا ہو گیا تاہم یورو کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں ہفتہ کو8ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1808ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں200روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ9ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت172روپے کے اضافے سے93ہزار707روپے ہو گئی۔علاوہ ازیں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا16ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں زیر تبصرہ مدت میںایک تولہ سونا200روپے اور دس گرام سونا172روپے سستا ہو گیا ۔