کراچی: پاکستان اسٹاک  ایکس چینج میں گذشتہ ہفتے  شدید مندی رہی۔سرمایہ کاروں کے 44ارب روپے ڈوب گئے

کاروباری مندی کے سبب52.92فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ کے ایس ای100انڈیکس گھٹ کر47500پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

کراچی(صباح نیوز)پاکستان اسٹاک  ایکس چینج میں گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کی لپیٹ میں رہی کے ایس ای100انڈیکس47600پوائنٹس سے گھٹ کر47500پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 44ارب روپے ڈوب گئے ،کاروباری مندی کے سبب52.92فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،حیسکول پیٹرول ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،بائیکو پیٹرولیم ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ ،سوئی نادرن گیس ،کوہ نور اسپننگ ،غنی گلوبل ،سلک بینک لمیٹڈ ،پی آئی اے ،پی آئی اے ،فوجی فرٹیلائزر بن قاسم ،ٹریٹ کارپوریشن ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،پاک انٹر نیشنل بلک ،پیس پاک لمیٹڈ ،پرویز احمد کمپنی ،فرسٹ دائود کیپٹل ،انویسٹ بینک اور دیوان سیمنٹ سر فہرست رہے ۔خارجی محاذ پر منفی اطلاعات ،پاک امریکہ سیاسی کشیدگی ،امریکی فوج کے انخلاء کیساتھ ہی افغانستان میں خانہ جنگی کی صورتحال ،لاہور دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کی خبروں،ملک میںعید الاضحی کے دوران کرونا کی چوتھی لہر کی وارننگ سے ممکنہ طور پر کارپوریٹ سیکٹر کے مالیاتی نتائج متاثر ہونے اور بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے پاکستان کے سیاسی پس منظر جیسے عوامل پر سرمایہ کار نہ صرف تذبذب کا شکار رہے بلکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے انہوں نے محتاط رویہ اختیار کئے رکھا  جس کی وجہ سیگذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ 4دن مندی کے بادل چھائے رہے اس دوران کے ایس ای100انڈیکس 927.98پوائنٹس لوز کر گیا تاہم آئندہ ہفتے سے لسٹڈ کمپنیوں کا نتائج سیزن شروع ہونے ،چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی سے انکی فروخت میں متوقع اضافے اور رواں سال مالیاتی شعبے کا منافع 45فیصد اور اثاثوں میں14فیصد اضافے کی رپورٹ پر  ایک روزہ تیزی سے انڈیکس نے805.25پوائنٹس ریکور تو کر لئے تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ کا رجحان منفی ریکارڈ ہوا ۔گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میںکے ایس ای100انڈیکس میں122.73پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس47686.18پوائنٹس سے گھٹ کر47563.45پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32724.24پوائنٹس سے کم ہو کر32542.43پوائنٹس ہو گیاتاہم10.4پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 19100.47پوائنٹس سے بڑھ کر19110.87پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری اتار چڑھائو کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں44ارب21کروڑ46لاکھ95ہزار1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ83کھرب60ارب2کروڑ72ہزار181روپے سے گھٹ کر83کھرب15ارب80کروڑ53لاکھ77ہزار180روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر48053.17پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 47034.64پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ17ارب روپے مالیت کے54کروڑ13لاکھ7 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 14ارب روپے مالیت کے41کروڑ22لاکھ3 حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر2071کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے901کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1096میں کمی اور74کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔