اپرکوہستان (ویب ڈیسک)

اپرکوہستان میں داسو ڈیم میں کام کرنے والے کمپنی کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں13 افراد جاں بحق اور39زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اپرکوہستان میں داسو ڈیم کے ملازمین کو لانے لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور39 زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او اپرکوہستان نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم حادثے میں 13 افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی جن میں سے 9 چائنیز  اور 2 مقامی مزدور بھی شامل ہیں، جب کہ ہسپتا ل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 7 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔پولیس حکام نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا، جب کہ جائے وقوعہ کو دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے سیل کردیا گیا تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسفزئی نے کہا کہ حادثے میں 9 چینی باشندوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں دو ایف سی جوان اور 2 مقامی مزدور بھی شامل ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر وجوہات کا بتایا جا سکے گا، المناک واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، تحقیقات سے قبل واقعہ کو حملہ یا دہشت گردی سے منسوب نہیں کہا جا سکتا۔داسو میں رونما ہونے والے واقعہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر صوبائی حکومت کا اعلی سطح کا وفد کوہستان پہنچ گیا، وفد میں کامران بنگش، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی خیبر پختونخوا شامل ہیں ۔