سرگودھا (ویب ڈیسک)
سرگودھا اور گردونواح میں صبح ہونیوالی طوفانی بارش سے کئی نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے ، بازار اور گلی محلے جوہڑوں کا منظر پیش کرنے لگے ایک گھنٹہ سے زائد لگاتار ہونیوالی موسلا دھار بارش نے ہر طرف جل تھل کردیا کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا گٹروں کی بندش کے باعث پانی لوگوں کے گھروں دکانوں میں داخل ہوگیا، کئی مقامات پر گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرنے سے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہوگئی پانی کے بہا ئومیں تیزی کی وجہ سے کئی علاقوں میں کچی دیواریں گرنے کی اطلاع بھی ہے تاہم کسی بھی جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر وصول نہ ہوئی حالیہ بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر حکومت نے پہلے ہی 31 اگست تک شکار اور نہانے پر پابندی عائد کررکھی ہے جبکہ انتظامیہ سے کہا گیا کہ وہ سیلابی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے دریاں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی بھی سیلابی صورتحال سے بروقت نمٹنے میں مدد مل سکے۔