درجنوں فلسطینی شہری کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور
رملہ (ویب ڈیسک)
اسرائیلی غاصبانہ کارروائیوں کے دورا ن رملہ(وسطی مقبوضہ مغربی کنارے)کے شمال مشرق میں ”المغیر”گائوں کے قریب فلسطینی شہریوں کے ”القوبون ”میں موجود 11 مکانات مسمار کرد یئے ، درجنوں فلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔صحافی کارکن فارس کعبانہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض فوج کی بڑی تعداد متعدد ٹرکوں کے ساتھ علاقے میں دھاوا بولا اور اس کو چاروں اطراف سے گھیر لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے پر مسماری کا عمل شروع کیا جس سے ارشیدات قبیلے کے 11 خاندانوں کی ملکیتی املاک اور مکانات مسمار کردیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوج نے زرعی ٹریکٹر ، پانی کے ٹینک اور شمسی توانائی کے یونٹ ضبط کرنے کے علاوہ وہاں کے شہریوں کی املاک اور اس کا سامان قبضے میں لے لیا۔