بیت لحم  (ویب ڈیسک)

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں غوش عتصیون یہودی کالونی میں یہودی آباد کاروں کے لیے سیکڑوں مکانات کی تعمیر کی منظوری دیدی۔بیت لحم میں ایک مقامی فلسطینی سماجی کارکن حسن بریجیہ نے بتایا کہ اسرائیلی آباد کاری کونسل نے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں 510 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ ان میں سے 400 مکانات مجدال عواز کالونی میں جبکہ 110 مکانات جنوبی بیت لحم میں  بیت فجار کے مقام پر قائم یہودی کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ بیت لحم شہر گذشتہ کچھ عرصے سے قابض صہیونی ریاست کی  جانب سے توسیع پسندانہ سازشوں کا  ہدف ہے جہاں فلسطینیوں کو مکانات کی تعمیر کی اجازت نہیں مگر یہودی آباد کاروں کو کھلی چھٹی حاصل ہے۔