رملہ (ویب ڈیسک)

اسرائیلی فوج نے فلسطینی علاقے بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں گھس توڑ پھوڑ، لوٹ مار اور فلسطینیوں کو زدو کوب کیا۔مقبوضہ بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر اسرائیلی فوج نے 20 سالہ  اسامہ سعید ربیع کو حراست میں لیا۔ادھر غرب اردن کے  وسطی شہر رملہ میں ابو قدیس کے مقام پر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان کی شناخت ھشام شوکت ناصر، محمد احمد ناصر کے نام سے کی گئی ۔بیت لحم میں اسرائیلی  فوج نے تلاشی کے دوران 29 سالہ انس احمد العدم کو حراست میں لیا۔ قابض فوج نے ان کے گھرمیں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔بیت لحم میں مراح رباح کے مقام پر تلاشی کے دوران قابض فوج نے 23 سالہ  ابراہیم احمد الشیخ کو حراست میں لے لیا۔الخلیل شہرمیں تلاشی کے دوران خالد احمد ابو صبحہ کو شاہ حسین پل کے راستے اردن سے واپسی پر گرفتار کیا گیا۔