TOPSHOT - Palestinians search for survivors and the bodies of victims through the rubble of buildings destroyed during Israeli bombardment, in Khan Yunis in the southern Gaza Strip on October 26, 2023, amid the ongoing battles between Israel and the Palestinian group Hamas. Thousands of civilians, both Palestinians and Israelis, have died since October 7, 2023, after Palestinian Hamas militants based in the Gaza Strip entered southern Israel in an unprecedented attack triggering a war declared by Israel on Hamas with retaliatory bombings on Gaza. (Photo by Mahmud HAMS / AFP)

اسر ائیل کے غزہ ہر پر حملے، 29 فلسطینی شہید،متعدد زخمی
نصیرات پناہ گزین کیمپ حملے میں 20 اور غزہ شہر میں 9 فلسطینی شہید ہو گئے
 لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں،عرب میڈیا
 جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپیں
 اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں اپنے 2 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا

 غزہ (ویب  نیوز)

اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں حملے تیز کر دئیے۔ عرب میڈیا کے مطابق نصیرات پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی بمباری سے 20 اور غزہ شہر میں 9 فلسطینی شہید ہو گئے۔جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں اپنے 2 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے ۔نصیرات پناہ گزین کیمپ حملے میں ملبے تلے دبے متعدد زخمی افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 64 افراد شہید ہوئے تھے۔ ورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں اپنے 2 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔