مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک)

مناسکِ حج کی ادائیگی کے لیے عازمین کی مکہ مکرمہ آمد شروع ہوگئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے محدود عازمین کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ۔   پیر کو وقوفِ عرفات ادا کیا جائے گااور مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا۔اس سال 60 ہزار مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ مسجد الحرام سے میدان عرفات اور مزدلفہ کے لیے پیدل روانگی کی اجازت نہیں ہو گی۔عرب میڈیا کاکہنا ہے کہ میدانِ عرفات اور مزدلفہ جانے کے لیے خصوصی بس سروس چلائی جائے گی۔