مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک)

القدس میں فلسطینی املاک یہودیوں کو دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سلوان کی وادی حلوہ کالونی میں فلسطینی املاک چوری چھپے صہیونیوں کو فروخت کیے جانے کی کوشش کی گئی ۔دوسری جانب بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر فلسطینی شہریوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ مسجد اقصیٰ کے جنوبی ٹائون سلوان میں وادی حلوہ کے مقام پر فلسطینی زرعی اراضی اور اس پر تعمیر دو کمروں کا ایک فلیٹ خفیہ طور پر صہیونیوں کو فروخت کیا گیا ۔ گذشتہ روز وادی حلوہ میں فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے املاک صہیونیوں کو دیے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین پرمرچوں والی گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی متاثر ہوئے۔