A picture shows Israeli air strikes in the Gaza Strip, controlled by the Palestinian Islamist movement Hamas, on May 10, 2021. - Israel launched deadly air strikes on Gaza in response to a barrage of rockets fired by the Islamist movement Hamas amid spiralling violence sparked by unrest at Jerusalem's Al-Aqsa Mosque compound. (Photo by MAHMUD HAMS)

اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد29,092 ہو گئی

 نصیرات، الزوایدہ اور دیر البلح  میں مزید 70 افراد  شہید

غزہ(  ویب  نیوز)

غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد29,092 ہو گئی ہے ۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات، الزوایدہ اور دیر البلح پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے۔بمباری کے نتیجے میں دیگر درجنوں افراد زخمی ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 5 جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جب کہ اسرائیلی بمباری میں الشجاعیہ، الزیتون، تل الھوی کے محلوں کو نشانہ بنایا گیا۔الجزیرہ ٹی وی کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد29,092 ہو گئی ہے فلسطینی وزارت صحت نے کے مطابق مجموعی زخمیوں کی تعداد 69,028  ہو گئی ہے۔ اسرائیل نے کسی بھی جنگ میں اب تک فلسطینیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے جسے بمباری کی زد میں لاتے ہوئے قتل کیا ہے۔