کراچی (ویب ڈیسک)

وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ مسافروں اور ڈرائیوروں کو سفر کے دوران کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جارہی ہے ۔جاری کئے  گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں 100 سے زائد مسافروں اور ڈرائیوروں کو سفر کے دوران کورونا وائرس کی ویکسین لگائی گئی۔انہوں نے کہا کہ خیر پور، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے پر متعدد مسافروں کو وارننگ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ سکھر، ٹھٹھہ، میر پورخاص اور شکار پور میں کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ نہ رکھنے پر مسافر گاڑیوں پر 35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔