اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پاکستان کو آج COVAX کے ذریعے COVID-19 ویکسین ایسٹرازینیکا کی1,236,000 خوراکیں مل گئیں۔ COVAX ایک عالمی کاوش ہے جس کی سربراہیCoalition for Epidemic Preparedness Innovation (CEPI)، (the Vaccines Alliance GAVIاور عالمی ادارہ ء صحت مشترکہ طور پرکرتا ہے،ایک ایسی عالمی کاوش ہے۔جس کا مقصد حکومتوں اور مینو فیکچررز کے ساتھ کام کر ناہے تا کہCOVID-19 ویکسینز پوری دنیا میں زیادہ اور کم آمدنی والے دونوں قسم کے ملکوں کو دستیاب ہوں۔
ایسٹرازینیکا کے کنٹری پریذیڈنٹ برائے GCC اور پاکستان،سمیح الفنگری نے کہا کہ” ایسٹرازینیکا ویکسین کی مزید خوراکیں پاکستان پہنچنے پر مجھے خوشی ہے۔پاکستان کے عوام کے لیے یہ ایک بہت بڑی خوش خبری ہے۔میں اسے ممکن بنانے پرCOVAX اتحاد میں شامل اپنے شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو دن رات کام کر رہے ہیں۔یہ سنگ میل اس عالمی وباء کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومتوں، انڈسٹری اور دوسروں کے مل جل کر کام کرنے کی قدر کی مزید عکاسی کرتا ہے”۔
ایسٹرازینیکا نے اس وباء کے دوران منافع کو خاطر میں لائے بغیر پوری دنیا میں وسیع پیمانے اور مساوی بنیاد پر ویکسین فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ اسٹرازینیکا ویکسین نے اس سال کے آغاز سے ہزاروں زندگیوں کو بچانے اور ہزاروں افراد کو ہسپتالوں تک پہنچنے سے روکنے میں مدد دی ہے۔اب تک دنیا کے170 ملکوں کو COVID-19 ویکسین ایسٹرازینیکا کی 700 ملین سے زیادہ خوراکیں سپلائی کی جا چکی ہیں۔COVID-19 ویکسین ایسٹرازینیکا127 ملکوں کو 80 ملین سے زیادہ خوراکوں کے ساتھ اب تک COVAX سپلائی کا تقریباً90 فیصدبنتی ہے۔